تحریک انصاف حکومت میں برآمدات میں 27فیصد اضافہ ہوا،اسد عمر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جولائی میں تحریک انصاف حکومت کے دوران برآمدات میں 27فیصد کا اضافہ ہوا، حکومت کی تبدیلی کے بعد برآمدات تیزی سے نیچے آرہی ہیں .

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں برآمدات 25بلین ڈالر پر رکی ہوئی تھی، وہ تحریک انصاف کے دور میں 31.76 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں .

اسد عمر نے کہا کہ اس سال ملک میں پہلی بار برآمدات 30بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں . انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد برآمدات تیزی سے نیچے آرہی ہیں، جولائی میں تحریک انصاف حکومت کے دوران برآمدات میں 27فیصد کا اضافہ ہوا . اسد عمر نے کہا کہ جون 2022میں برآمدات کی شرح نمو 5.8فیصد تک گر گئی .

. .

متعلقہ خبریں