آج کی سیاسی گھٹن اورحالات 5 جولائی 1977 کے قریب ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہناہے آج پانچ جولائی ہے جب ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹا گیا . فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرسیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی سیاسی گھٹن اور حالات پانچ جولائی 1977 کے قریب ہیں .

فرق یہ ہے کہ آج کی فسطائیت میں بھٹو کی پارٹی مین پلیئر ہے .

واضح رہے کہ اس سے پہلے فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ لوٹوں کی چیف پولنگ ایجنٹ مریم صفدر کا پورا زور بیہودگی پر لگ رہا ہے ، ضمانت پر رہا مجرمہ کی انتخابی مہم میں شرکت نظامِ انصاف کیلئے امتحان ہے ، ملک و قوم سے یہ مذاق مزید جاری رہا تو نتائج سوچ سے بڑھ کر بھیانک ہوں گے .

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں سیاست کو سزا یافتہ مجرموں کا اکھاڑا بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی ، مجرموں کی انتخابی مہم سے لاتعلقی پر پنجاب کے عوام شکریہ کے مستحق ہیں، جن کی ایک جیب سے لوٹے دوسری سے چپڑاسی برآمد ہوتے ہیں وہ عوام کو کیا ریلیف دے سکتے ہیں، قوم کو بجلی سے محروم کرکے 100 یونٹس کی بھیک سے عوام کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں .

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ این آر او ٹو لے کر 1100 ارب ہڑپ کرنے اور نیب کا خاتمہ کرنا اولین مقاصد تھے، بدترین معاشی قتلِ عام کے باوجود آئی ایم ایف چوروں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ،ملک و قوم سے یہ مذاق مزید جاری رہا تو نتائج سوچ سے بڑھ کر بھیانک ہوں گے . علاوہ ازیں فوادچوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے زیادہ تر لوٹوں کو ٹکٹ دیے ہیں ن لیگ کے اپنے لوگ ہی الیکشن میں خود کھڑے ہوگئے ہیں ، لوٹوں کو نہ ن لیگ والے ووٹ دیں گے اور نہ ہی پی ٹی آئی والے ، پنجاب میں ن لیگ کا ضمنی الیکشن بہت برا ہے .

. .

متعلقہ خبریں