قوم سے درخواست ہےکہ ضمنی انتخابات کیلئے خوف کے بت توڑ کرگھروں سے نکلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سے درخواست ہے فیصلہ کن وقت ہے خوف کے بت توڑ دیں، عوام ضمنی انتخابات کیلئے گھروں سے نکلیں ،دھاندلی کے باوجود ان چوروں کو شکست دینی ہے، یہ سیاست نہیں پاکستان کی جنگ ہے . انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خوش نہیں تھا کہ پاکستان آزاد فارن پالیسی بنائے، وہ چاہتے ہیں پاکستان کو حکم دیں اور وہ امریکا کی جنگ میں شامل ہوجائے، پھر شکریہ ادا کرنے کی بجائے افغانستان میں ناکامی کا الزام بھی ہم کو ہی ٹھہرایا، اسی طرح پاکستان پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا جن کی انٹرنیشنل پہچان ہے، آصف زرداری کو ٹین پرسنٹ کے لحاظ سے مشہور ہے، ان پر ڈاکیومنٹری بنی ہوئی ہے، مشرف نے این آراو دے کر معاف کیا یہ پھر آئے اور 10سال چوری کی .

انہوں نے کہا کہ قوم کو بتانے کی وجہ یہی ہے ایک سازش ہوئی، پھر کرپٹ حکومت کو مسلط کیا، ان کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، 14سال پہلے اس طرح کی مہنگائی تھی، صرف مہنگائی نہیں ہوئی پھر معیشت جو سروے بتاتے ہیں ٹیکس وصولیاں، زراعت کی پیداوارریکارڈ تھی، آئی ٹی بہترین75فیصد ایکسپورٹ بڑھی، سب سے زیادہ روزگار پاکستان نے دیا، اس وقت سازش کرکے حکومت گرائی گئی .
میں بھی پرامید نہیں تھا کہ عوام اس طرح سڑکوں پر نکلے گی، جنہوں نے سازش کی ان کو بھی پتا نہیں تھا کہ اس طرح قوم سڑکوں پر نکلے گی، اب پاکستان کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے، سازش میں ملوث لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ ان چوروں کو عوام قبول نہیں کررہی، ان کا نظریہ پیسا ہے، پیسے باہر پڑے ہوئے، نظریہ پیسے کیلئے ہر چیز قربان کریں گے، ان کو موقع ملے گا اسرائیل کو تسلیم کریں گے، کشمیر یوں کی قربانیوں کو نظرانداز کریں گے، امریکی جنگ میں پھر شامل ہوں گے اور بیسز بھی دیں گے، روس سے تیل بھی نہیں لیں گے کیوں کہ ان کے پیسا خطرے میں چلا جائے گا، پاکستان میں کبھی اس قدر فسطائیت نہیں دیکھی .
انہوں نے خوف پھیلایا ہوا ہے، مارشل لاء کے زمانے میں ایک پی ٹی وی تھا، لیکن اب دنیا بدل چکی ہے، آپ خبر نہیں روک سکتے، صحافیوں کو ڈرا کر، پیسے لفافے دے کر منہ بند کردیں گے لیکن سوشل میڈیا پر خبر نہیں رکتی،اب جیسے ایاز میر کو لفافہ دیں گے وہ نہیں لے گا، ایاز میر مجھ پر بھی تنقید کرتا رہا،ایاز میر کے ساتھ جو ہوا باقی صحافیوں کیلئے پیغام ہے، اسی طرح عمران ریاض کو قوم محب وطن سجھتی ہے،ارشد شریف پر ایف آئی آرکٹوا دی، ان کی فوجی بیک گراؤنڈ ہے، صابر شاکر ملک چھوڑ کر چلا گیا ہے، سمیع ابراہیم کو دیکھ لیں، جمیل فاروقی، عدنان عادل، عارف حمید بھٹی، ڈاکٹر معید پیرزادہ،سیاست پی کے کا عدیل کینیڈا چلا گیا ہے، ان کو ڈرایا جارہا ہے،خوف پھیلایا ہوا ہے .
آج دیکھ لیں جو ٹی وی چینل حق سچ کے ساتھ ہے اس کی ریٹنگ دیکھ لیں اور دوسروں کی دیکھ لیں . انہوں نے جوڈیشری سے سوال ہے کہ کیا انسان کے بنیادی حقوق ختم ہوگئے ہیں، 25مئی کو جب عوام احتجاج کیلئے نکلی تو خواتین تھیں، ظلم کیا، 11سال کے بچے کو پولیس پکڑ کر لے جارہی ہے،کیا یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے؟کون سی دنیا میں حکومت اپنے لوگوں کے ساتھ ایسا کرتی ہے؟ہماری انتشار کی کوئی تاریخ نہیں، ہم ہمیشہ پرامن رہے ہیں، پاکستانیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں ماری گئیں، چوروں کو مسلط کرنے کیلئے خوف پھیلایا جار ہا ،اسلام کی تاریخ میں دردناک واقعہ حضرت امام حسین رض کی شہادت ہے، کوفہ کے لوگوں کو پتا تھا امام حسین رض حق پر ہیں، لیکن خوف کی وجہ سے کوفہ کے لوگوں نے ساتھ نہ دیا، ساری قوم کو کہتا ہوں کہ ہر دور میں یزید آتے ہیں .
قوم کے سامنے آج کہنا چاہتا ہوں میں چپ ہوں مجھے پتا ہے کس نے کیاکیا اور کس طرح سازش ہوئی، میں ایک ویڈیو بھی بنا کر محفوظ جگہ پر رکھی ہوئی ہے،اگر مجھے کچھ ہوا تو حقیقت سامنے آجائے گی، اگر ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا اور ہراساں کیا گیا تو پھر میں بولوں گا، سب کچھ بتانے کیلئے مجبور ہوں گا . پنجاب کے الیکشن میں جو حرکتیں ہورہی ہیں، پہلے یہ بتائیں کہ حمزہ شریف کا دوماہ میں فیصلہ کیوں نہیں ہوا؟ ہمارے لیے تو رات کو عدالتیں کھل جاتی ہیں، دو دنوں میں فیصلے ہوجاتے ہیں،حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے چاہئیں تھے، ان پر ایف آئی اے میں 16ارب کے کیسز ہیں،جب سپریم کورٹ نے منحرف لوگوں کونااہل کردیا، پھر کس طرح یہ وزیراعلیٰ بنا رہا؟حمزہ جس طرح پولیس کا استعمال کررہا ہے، ہراساں کررہا ہے؟ پنجاب سے آوازیں آرہی ہیں کہ انتظامیہ ان کو الیکشن جتوانے کیلئے متحرک ہے، اندرون سندھ میں دیکھ لیں کہ 15فیصد لوگ کیوں کھڑے نہیں ہوئے؟ پتا تو کریں کیسے وہاں دہشت پھیلائی گئی؟یہ تو جمہوریت نہیں ہے، ان چوروں کو مسلط کیا ، میری اداروں اور قوم سے درخواست ہے فیصلہ کن وقت ہے، قوم کو کہتا ہوں کہ خوف کے بت کے سامنے جھک گئے، یہ 30 سال سے حکو مت میں ہیں، 90ء کی دہانی میں جب سے یہ حکومت میں آئے، ان دونوں خاندانوں کی وجہ سے بنگلا دیش اور انڈیا ہم سے آگے نکل گئے، قوم نے 20ضمنی انتخابات میں گھروں سے نکلنا ہے، دھاندلی کے باوجود ان چوروں کو شکست دینی ہے، یہ سیاست نہیں پاکستان کی جنگ ہے، جہاد ہے .
آصف زرداری ایسے چوڑا ہوا پھر رہا ہے جیسے پاکستان کا بادشا ہے، نوازشریف واپس آنے کی تیاری کررہا ہے، اسحاق ڈار واپسی کی تیاری کررہا ہے، شہباز اور حمزہ پر 16ارب کے کیسز تھے،جن کے چار گوا ہ مرچکے، مریم نواز انتخابی مہم چلا رہی ہیں، 2014 میں ٹی وی پر کہا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، جبکہ پاناما میں انکشاف ہوا کہ لندن کے مہنگے علاقے میں ان کی پراپرٹی ہے، پھر کیلبری فونٹ سیدھی جیل تھی، لیکن طاقت ور کو پکڑا نہیں جا رہاہے، یہ سارے ملک کا نظریہ اور ادارے تباہ کررہے ہیں،ایف آئی اے اور نیب تباہ، راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہوگا تو پھر کیا اسمبلی کی حیثیت رہ جاتی ہے؟

. .

متعلقہ خبریں