قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے پہلے وزیر اعظم شہبازشریف کی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات ہوئی . ذرائع کے مطابق منگل کے روز یہ ملاقات پارلیمنٹ ہائوس میں واقع صدارتی چیمبر میں ہوئی .

ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور تفصیلی طور پر زیر بحث آئے . اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنر ل ندیم احمد انجم ،کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل فیض حمید اور دیگر اعلی عسکری حکام بھی شریک ہوئے .
ملاقات میں پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس سے متعلق ایجنڈہ پر غور کیا گیا اور اس کے علاوہ داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی . وزیر اعظم نے اہم قومی وحساس معاملات پر اراکین پارلیمنٹ اور قومی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے پر عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا .

قومی سلامتی سے متعلق پارلیماٹی کمیٹی کے اِن کیمرہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی .

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کم و بیش پانچ گھنٹے کے دورانیے پر محیط تھا . اجلاس ان کیمرہ تھا اس لیے میڈیا کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی تھی لیکن اجلاس کے بعد شرکاء نے اجلاس کے اختتام پر روانگی کے وقت پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 پر موجود میڈیا کے نمائندوں کو اجلاس سے متعلق سوالوں کے جواب دئے جب کہ بعض ارکان نے بریفنگ دینے کے انداز میں تفصیلی جواب دئیے . تاہم اس ساری گفتگو اور بریفنگ کا موضوع قطعی طور پر غیر سیاسی تھا . بار بار کیے جانے والے اس استفسار کے باوجود کہ کیا اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں موضوع پر کوئی بات ہوئی اس کے بارے میں کسی بھی رکن نے گفتگو کرنے سے قطعی طور پر گریز کیا .

. .

متعلقہ خبریں