ملک میں بجلی کی ترسیل 24ہزار467 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ حماد اظہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی ترسیل 24ہزار467 میگاواٹ تک پہنچ گئی ، گزشتہ روز ملک میں 24ہزار 467 میگا واٹ بجلی ترسیل کی گئی . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں بجلی کی ترسیل میں ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا، ملک میں بجلی کی ترسیل 24 ہزار467 میگاواٹ تک پہنچ گئی ، گزشتہ روز ملک میں 24 ہزار467 میگا واٹ بجلی ترسیل کی گئی .

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سال 2020میں23ہزار370 میگا واٹ اور 2018 میں 20ہزار811میگاواٹ بجلی ترسیل کی گئی تھی جبکہ موجودہ موسم گرما میں بجلی کی طلب و پیداوار 20 فیصدزیادہ ہے . . .

متعلقہ خبریں