پاکستان کو آئندہ چند دنوںمیں 2.77ارب ڈالر ز مل جائیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئندہ چند دنوںمیں 2.77ارب ڈالر ز مل جائیں گے . انھوںنے کہاہے کہ آئی ایم ایف نے مختلف ملکوں کو 650ارب ڈالر زمنتقل کیے ہیں .

یہ فنڈز جلد ہی سٹیٹ بینک کو براہ راست منتقل ہو جائیں گے . انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کافی اقدامات کیے ہیں، گروتھ کی توقع کررہے ہیں، کسانوں کوجدید مشینری کے حصول کیلئے قرضے دیں گے . شوکت ترین نے کہا کہ کچھ دن سامنے نہیں آیا تو لوگوں نے کہا غائب ہوگیا ہوں . یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان روشن بتایا گیا تھا . عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کیا تھا ، آئی ایم ایف کے اس فیصلے سے پاکستان کو بھی 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں