اداکارہ زرنش خان کی نئی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں انہیں بچپن کا ایک گیم کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل اداکارہ زرنش خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔
وائرل ویڈیو میں اُنہیں وادیٔ ہنزہ کی خوبصورت سڑک پر سفر کرتے اور بالی ووڈ کی مشہور فلم جب وی میٹ کے گانے یہ عشق ہائے پر بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زرنش خان کی ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا تھا۔
ایک صارف نے زرنش خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو خوش رہنے کا حق ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ زرنش خان نے کرینہ کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اس گانے پر کرینہ کپور سے بہتر اداکاری کوئی نہیں کرسکتا، باقی سب صرف اوور ایکٹنگ کرتے ہوئے لگتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ زرنش خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

5 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

8 mins ago

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

37 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

41 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

1 hour ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago