عیدالاضحیٰ پر سیاحتی مقامات کی سیر کرنے والوں کیلئے ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ پر پرفضا مقامات اور قدرتی حسین وادیوں کی سیر کرنی ہے توکچھ احتیاطی تدابیرپر عمل اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا . این سی او سی نے عیدالاضحیٰ پرپہاڑی علاقوں کی سیر کو جانے والے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کردیں .

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہناہے کہ کورونا کے پھیلاو کا خطرہ ہجوم والی جگہوں پرزیادہ ہو جاتا ہے،سیاحت کیلئے جانے والے تمام افراد مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ ہوں .
سیاح سفر کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں . انہوں نے اپیل کی کہ سیاح سفر شروع کرنے سے پہلے موسمی حالات کی معلومات کا حصول یقینی بنائیں،عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں،جبکہ کورونا سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں .

حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے .

ادھرآئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے مری کا دورہ کیا اورعید الاضحی پرسیکیورٹی و ٹریفک مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا . آئی جی نے سیاحوں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور انتظامی امور کے بارے میں ہدایات جاری کیں اور کہا کہ چھٹیوں میں سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں . آئی جی پنجاب نے عید کی چھٹیوں اور لانگ ویک اینڈ پر سی ٹی او مری کو ٹریفک کے بہترین انتظامات کی ہدایت دیتےہوئے کہا کہ رش کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کی جائے،آئی جی پنجاب نے مری ٹورزم پولیس کے جوانوں کی کارکردگی اور جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مری ٹورازم پولیس کے اہلکار سیاحوں کی مدد اور تحفظ کیلئے کوئی کسرنہ اٹھا رکھیں .
جبکہ عید کی چھٹیوں میں مری کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے . آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے پتریاٹہ میں پولیس کاٹیج کا افتتاح بھی کیا .

. .

متعلقہ خبریں