مون سون کا سلسلہ پاکستان میں کب داخل ہوگا اور کن علاقوں میں شدید بارشوں سے طغیانی کا خطرہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بری ہوائیں ملک کےبیشترعلاقوں پراثراندازہو رہی ہیں۔ کل سے مون سون ہوایًیں بحیرہ عرب اور خلیجی بنگال سے ملک کے بالائی اور مشرقی علاقوں میں داخل ہوںگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔آج بروز جمعہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔تاہم شام/رات کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے

۔ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی/وسطی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ اتوار کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار سے بد ھ تک کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔تاہم کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): بلوچستان:کوہلو میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی49، دادو 48 اور دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی…

49 mins ago

پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ،ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے…

57 mins ago

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں سے متعلق…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پی…

1 hour ago

شاہد خاقان عباسی اورمولانا فضل الرحمان کا مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

1 hour ago

‘عزم استحکام’ پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کے خلاف “عزم استحکام”…

1 hour ago