لاہور (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں، وہ غیر ملکی لیگ کے دوران معدے کی بیماری کا شکار ہوئے ہیں . لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 36 سالہ ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ عمان میں باسی کھانا کھانے سے معدے میں انفیکشن ہوا .
انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر ہسپتال میں علاج کرایا ہے، بیرون ملک علاج کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا تھا .
ذوالقرنین حیدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میڈیکل اخراجات میں مدد کی امید دلائی ہے . خیال رہے کہ 2010ء میں ذوالقرنین حیدر جنوبی افریقہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوران اچانک لندن چلے گئے تھے . جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ذولقرنین حیدر نے الزام لگا یا تھا کہ کرکٹر عمر اکمل نے ان کو دھمکایا تھا . انہوں نے کہا تھا کہ 2010ء میں ان لوگوں نے مجھے ڈرایا دھمکایا، میں کم عمر تھا ، دباؤ برداشت نہیں کرسکا .
. .