ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی حکومت نے حج کے خطبے کا اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ عازمین حج اوردنیا بھر کے مسلمانوں کی سہولت
کے لئے خطبہ حج کا اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ عرفات سے دیا جائے گا۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کو حج 2022 کے لیے خطیب مقرر کیا گیا ہے۔حرمین شریفین کے سوشل میڈیا اکانٹ پرجاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم نو ذوالحج کو عرفات کی مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیں گے۔دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں عازمین حج کو مذہبی یا حج سے متعلق سوالات کے جواب دینے کے لیے روبوٹ گائیڈ متعارف کرا دئیے۔ روبوٹ گائیڈ اردو، عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، ملاوی، بنگالی، چینیِ اور ہوساوی زبانوں میں عازمین کو سوالوں کے جواب دیں گے۔سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے اس سال 1443ھ کے حج سیزن کے لیے اپنی آگاہی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی جاری کوششوں کی توسیع کے طور پر ”حج آپ سے شروع ہوتا ہے“کے عنوان سے ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج نے جنرل اتھارٹی برائے اوقاف کے تعاون سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سات زبانوں میں ایک ویڈیو کلپ شائع کیا، جس کا مقصد سفر کے دوران حاجی کے ذاتی استعمال اور مناسک کی ادائی کے دوران عمومی رویے سے متعلق متعدد ہدایات کو واضح کی گئی ہیں۔
اس مہم میں حج کے دوران غلط رویوں کو درست کرنے کے لیے متعدد راہ نما اصول بیان کیے گئے ہیں اور انہیں بتایا گیا ہے کہ عازمین حج کو مقدس مقامات میں کون سے آداب اور مطلوبہ روییاپنانے ہوں گے۔آگاہی مہم کا مقصد اس بات پر زور دینا ہے کہ حج کے کامیاب سفر کا آغاز خود حاجی کی ذات سے ہوتا ہے۔ حاجی کے سفر کو آسان بنانے کے لیے صحیح ہدایات اور اہم ہدایات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ ایک حاجی کو دوسرے حجاج کرام کے
آرام وسکون کو بھی یقینی بنانا ہوتا ہے۔ اس مہم میں حرم میں صحیح راستوں پر عمل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے بھی رہ نمائی مہیا کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حال ہی میں اوقاف کی جنرل اتھارٹی کے ساتھ شراکت میں 14 زبانوں میں 13 تفصیلی آگاہی کتابچے جاری کیے ہیں تاکہ حجاج کے سفر کو آسان طریقے سے طے کرنے میں ان کی مدد اور رہ نمائی کی جا سکے۔ اس حوالے سے رہ نما کتابچے عازمین کے لیے ایک آن لائن پورٹل https://guide.haj.gov.sa/۔ پر دستیاب ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…