بجلی کے نرخوں میں7روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں7روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی، بجلی کے نرخوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی ہے . انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کی، بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی .


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرلائف لائن صارفین کو خصوصی رعایت دی جائے گی، 100یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے، گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کو متبادل ذرائع سے چلایا جا رہا ہے، کراچی کے ایٹمی پاور پلانٹ کےٹو کی ری فیولنگ جاری ہے، ایٹمی پاورپلانٹ سے مزید 1100میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی .

خرم دستگیر نے کہا کہ افغانستان سے کوئلے کی درآمد کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، کوئلے سے بھری 3 ٹرینیں ساہیوال پہنچ چکی ہیں .

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی مشیر قمر الزمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑا تھا جب ہماری قیادتوں نے تحریک عدم اعتماد پیش کی اور وہ کامیاب ہوئی، اور پاکستان دورنحوست سے جان چھوٹی، ایک سوال کیا جاتا ہے کہ آخر کیا ضرورت تھی کہ جب عمران خان اور اس کے ساتھی اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گرنے کے قریب تھے، میں اس پر کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے لیے بھاگنے کا آپشن بڑا آسان تھا، لیکن ہم نے حکومت چھوڑنے کی بجائے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا، مسلم لیگ ن کا ذہن بن گیا تھا کہ ہم الیکشن میں چلے جائیں گے، لیکن پھر کچھ چیزیں سامنے آئیں کہ نگران حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیسے کرے گی؟ لیکن ہم سب سیاسی جماعتوں نے ریاست سے وفاداری کی خاطر سیاست کا بوجھ اٹھایا، بلکہ عمران خان کے گناہوں کا بوجھ بھی اٹھایا ، لیکن جب ملک کی بقاء کی بات آجاتی ہے تو پھر سیاست بعد کی بات ہے .
ابھی ہمارے پاس 13مہینے ہیں جس میں تمام چیلنجز کو حل کرنا ہے .

. .

متعلقہ خبریں