مجھ پر 15ایف آئی آرز کٹ چکی، تم 1500 بھی کٹوا دو، تمہارا پیچھا نہیں چھوڑوں گا

چیچہ وطنی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر 15ایف آئی آرز کٹ چکی،تم 15سوبھی کٹوا دو، تمہارا پیچھا نہیں چھوڑو ں گا، راہ حق پر کھڑے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ملک پرمسلط ڈاکوؤں کا مقصد ہے کہ اتنا خوف پھیلا دو کہ قوم انہیں تسلیم کرلے . انہوں نے چیچہ وطنی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے نوجوانوں یہ ملک دوقومی نظریے پر بنا تھا، قائداعظم نے پاکستان کی آزادی کیلئے جدوجہد کیوں کی تھی کیونکہ ان کے مطابق انگریز کی غلامی کے بعد پھر ہندوؤں کی غلامی؟ لاالہ الااللہ ایک چھوٹے انسان کو بڑا انسان بنا دیتا ہے، کلمہ انسان کو غیرت دیتا ہے، علامہ قبال نے خواب دیکھا آزاد ملک بنائیں گے اور پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے، آج بھی دو قومی نظریہ ہے، ایک طرف ہم سب جو چاہتے ہیں پاکستان لاالہ الا اللہ کے مطابق چلے آزاد خودمختار قوم، دوسری طرف وہ جو اللہ کو خدا نہیں مانتے، پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے شریف اور زرداری ہیں، یہ لوٹے بھی .

قو م لوٹوں اور ڈیزل دونوں کا سمجھ گئی ہے، سارے کسانوں کو پتا ہے کہ فضل الرحمان کی قیمت کتنی بڑھ گئی ہے، جب سے امریکا کے غلام کے آئے ہیں، سازش کے تحت چور ڈاکو مسلط کیئے جو 30سال سے قوم کو لوٹ رہے تھے ایک بیرونی سازش کے تحت ہمارے اوپر مسلط کیے گئے، انہوں نے آتے ہی مہنگائی آسمانوں پر پہنچا دی، پیٹرول ڈیزل بجلی گیس مہنگی ہوگئی، مہنگائی آسمانوں پر ہے جبکہ دوماہ میں معیشت کو نیچے گرا دیا،اکنامک سروے کہتا ہے کہ پچھلے دوسالوں میں معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی، ریکارڈ ترسیلات زر، ریکارڈ زراعت ہوئی، کسانوں کو فصل کی قیمت دلائی، زراعت نے 4.4فیصد ترقی کی، آج کسان کا معاشی قتل کردیا، پہلے تو دوماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، پھر جرنیٹر چلاتا ہے تو ڈیزل کی آسمانوں پر قیمت پہنچ گئی، کوئی مجھے یہ بتائے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، امپورٹڈ حکومت کے لوٹے بھی نامنظور ہیں .
انہوں نے کہا کہ ہاتھ کھڑا کرکے بتاؤ لوٹوں کو شکست دینی ہے، وعدہ کرو، جتنی بھی دھاندلی کریں، الیکشن کمیشن لوٹوں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے ،یہ جتنی بھی دھاندلی کریں، ایمپائرکو ساتھ ملا بھی لیں پھر بھی نہیں جیت سکتے،نوے موڑ کے شہریوآپ کو پتا ہونا چاہیے کہ یہ جو آپ کا کپتان ہے ،یہ واحد کپتا ن ہے جو ہندوستان میں ہندوستانی کپتانوں کے باوجود انہیں شکست دے کر آیا تھا ، حمزہ ککڑی سن لو تم نے اور تمہارے خاندان نے ساری زندگی ایک کام ایمانداری سے نہیں کیا، تمہاری بزنس کرپشن سے ہے، تم چوری کرکے الیکشن جیتتے ہو، اگر تم سمجھتے ہو، تم یمپائروں کو ساتھ ملا کر الیکشن جیت جاؤ گے، اور جو لاہور میں آدمی بیٹھا ہے جس کی نوکری تمہیں الیکشن جتانے کی ہے اس کے باوجود ہم الیکشن جیتیں گے .
انہوں نے کہا کہ ابھی سے ووٹرلسٹیں چیک کرو تاکہ دھاندلی کا پتا چل سکے، الیکشن والے دن مجھے ہر پولنگ اسٹیشن پر غیرت مند دلیر10، 10جوان چاہئیں، ہم ان کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، شریفوں اور امپورٹڈ حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ تم جو مرضی کرلو 17جولائی کو 20میں سے 20سیٹیں جیتیں گے . انہوں نے کہا کہ امریکا پہلے سازش کرتا پھر ان چوروں کو مسلط کردیا، جو ملک میں 30سال سے چوری کررہے تھے، آصف زرداری ، نوازشریف شہبازشریف مولانا فضل الرحمان مل کر باریاں لے رہے تھے، انہوں نے آکر مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے، معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، جب تنقید کرتے ہیں توہمارے اوپر ایف آئی آرز کٹ جاتی ہیں، عمران خان پر 15ایف آئی آرز کٹ چکی ہیں، تم 15نہیں 1500ایف آئی آرز کٹوا دو میں تمہارا پیچھا نہیں چھوڑو ں گا، میں راہ حق پر کھڑے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ایاز میر میں تمہیں سلام کرتا ہوں جس طرح نے دلیری کے ساتھ حقیقت بیان کی، عمران ریاض ہم تمہیں بھی سلام پیش کرتے ہیں ، جس کے دل میں اللہ ، لاالہ الااللہ ڈال دیتا ہے، وہ اس کے خوف دور کردیتا ہے، وہ خوف کے بت کو توڑ دیتا ہے، عمران ریاض ساری قوم نے دیکھا تمہارے ساتھ کیا ہوا؟ان ڈاکوؤں کا صرف ایک مقصد ہے کہ اتنا خوف پھیلا دو کہ قوم انہیں تسلیم کرلے .
سن لوتم سب جو اوپر بیٹھے ہوئے ہو، زرداری جو ملک کی 30سال سے بڑی بیماری ہے، وہ دھندناتا پھر رہا ہے، نوازشریف لندن میں بیٹھا ہوا ہے کھاتا جارہا ہے اور خوش ہورہا ہے، مریم جھوٹوں کی شہزادی ہے، جس کا مسئلہ اس سے سچ نہیں بولا جاتا، وہ سزا یافتہ اور ضمانت پر ہے لیکن وزیراعظم کا پروٹوکول مل رہا ہے،وہ صحافی جو ضمیر بیچتے تھے وہ دانت نکال کر پھر رہے ہیں، لیکن قومی نظریے پر کھڑے لو، جو پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، انصاف قانون قائم کرنا چاہتے ہیں ان کے اوپر مقدمات بن رہے ہیں، حلیم عادل پر کیس جبکہ مراد علی شاہ جیسا کرپٹ آدمی وزیراعلیٰ بنا ہوا ہے .
اللہ کا حکم ہے کہ حق سچ کے ساتھ چلو برائی کے خلاف جہاد کرو، لیکن ہمیں کہا جاتا ہے کہ اگر حق کے ساتھ چلو گے تو تمہیں جیلوں میں ڈالا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں