دانیہ شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست ، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ)سیشن جج جنوبی کی عدالت میں عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا ہے . سیشن جج جنوبی کی عدالت میں عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ

کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی .

ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرادیا . ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں . عامر لیاقت کے اہلخانہ کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف کاروائی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی . یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ کسی کی غیر اخلاقی تصاویر یا ویڈیو سوشل اپ لوڈ کرنا سنگین جرم ہے . ایف آئی اے سائبر کرائم کو اختیار ہے کہ اس طرح کی شکایت پر کاروائی کرسکتی ہے . لیکن درخواست گزار متاثرہ فریق کے معیار پر پورا نہیں اترتا . درخواست گزار کی جانب جس ویڈیو کا دعوی کیا گیا ہے اس سے متعلق کوئی شواہد فراہم نہیں کیے گئے . درخواست گزار اس طرح کی شکایت کرنے کا مجاز نہیں ہے . عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست مسترد کی جائے . عدالت نے درخواست کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی . عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی رپورٹ پر دلائل طلب کرلیے . سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے . جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے . دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں .

. .

متعلقہ خبریں