الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام 17 جولائی تک معطل کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے 17 جولائی تک پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام معطل کردیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعد بے شک یہ پروگرام شروع کردیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اس حوالے سے سماعت کی،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل خالد اسحاق نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا جواب جمع کرادیا اور بتایا کہ جس پروگرام کا اعلان ہوا اس کا تعلق صرف ان حلقوں سے نہیں ہے۔پنجاب کے 90 لاکھ لوگ پروگرام سے مستفید ہونگے۔سیاسی فائدہ لینا ہمارا مقصد نہیں ہے۔ڈی جی لا الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جوا سکیم متعارف کرائی وہ الیکشن کے بعد بھی ہوسکتی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ اگر بجٹ میں رکھا تھا تو الگ سے اعلان اور پریس کانفرنس کی کیا ضرورت تھی۔چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ہم نے آپ کو سن لیا،یہ انتخابات شفاف ہوں گے۔الیکشن کمیشن کو آرمی،رینجرز اور پولیس کی معاونت حاصل ہے۔نتائج کا براہ راست پنجاب حکومت سے تعلق ہے۔ادھر گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پنجاب میں ضمنی الیکشن سے پہلے بجلی پرریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔
6 ماہ سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل نہیں دینا پڑے گا،گزشتہ 6 ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی ملے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے۔ اچھے کام ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔چوہتر سال بعد پاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے۔اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے، سسکتی معیشت کو بحال کرنا ہے۔2018 میں صفر لوڈ شیڈنگ چھوڑ کر گئے تھے۔لاہور میں سٹوڈنٹ تھا جب میں جیل میں گیا تھا، پہلی بار زمانہ طالب علمی میں جیل گیا تھا

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

4 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

4 hours ago