عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں ملنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال ہونے والے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں۔لگتا ہے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں آپ کے سامنے۔ آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں۔
لیکن قوم کا خوف دور ہو چکا۔اب سب نامعلوم، معلوم ہیں۔شہباز گل نے مزید کہا کہ اگر خان صاحب کے جہاز کو زمین پر یا فضا میں کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کروا رہے ہیں-پہلے پرائیوٹ کمپنیوں کو جہاز دینےپر دھمکیاں دی گئیں۔زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی۔اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائیلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اس سے پہلے بھی دعویٰ کر چکی ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں سخت سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بھی انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جن خدشات کا ذکر کچھ دن پہلے کیا گیا تھا اس کا ثبوت بھی مل گیا ہے۔چند روز قبل عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر بنی گالہ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی۔

بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس سیکیورٹی کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے تھے۔ تاہم وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں، پی ٹی آئی کو چاہیے حملے کی معلومات ہمیں نہیں تو آئی جی اسلام آباد، چیف جسٹس یا سکیورٹی ایجنسی کو دے دیں، عمران خان کی وزیراعظم کے برابر سکیورٹی ہے، انتخابی مہم کے دوران مکمل سکیورٹی دی جائے گی۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

4 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

4 hours ago