تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں پرارکان پنجاب اسمبلی نےحلف اٹھالیا . اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نےارکان اسمبلی سےحلف لیا .

تفصیلات کے مطابق اسپیکر چوہدری پرویزالہٰی کی صدارت پنجاب اسمبلی کااجلاس ہوا . تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان پنجاب اسمبلی نےحلف اٹھایا . خواتین نشستوں پربتول زین،سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نےحلف اٹھایا .
جبکہ اقلیتی نشستوں پرحبکوک رفیق اورسیموئیل یعقوب نےحلف اٹھایا . یاد رہے کہ 5 مخصوص نشتوں کو ملا کر پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 173 ہوگئی ہے . واضح رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا .

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے .

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو 5 مخصوص نشستیں الاٹ کر دیں، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا . تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں 2 اقلیتی اور 3 خواتین کی مخصوص نشستیں الاٹ کی گئی ہیں . یہ نشستیں تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں . اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین،سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے .
الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی تعداد163 ہو گئی ہے . مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پنجاب میں نمبر گیم کی صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے . مزہ شہباز حکومت کے اتحاد کے پاس اس وقت 178 نشستیں جبکہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد کی کل نشستیں 173 ہو گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں