تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں پرارکان پنجاب اسمبلی نےحلف اٹھالیا۔اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نےارکان اسمبلی سےحلف لیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر چوہدری پرویزالہٰی کی صدارت پنجاب اسمبلی کااجلاس ہوا۔ تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان پنجاب اسمبلی نےحلف اٹھایا۔خواتین نشستوں پربتول زین،سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نےحلف اٹھایا۔
جبکہ اقلیتی نشستوں پرحبکوک رفیق اورسیموئیل یعقوب نےحلف اٹھایا۔یاد رہے کہ 5 مخصوص نشتوں کو ملا کر پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 173 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو 5 مخصوص نشستیں الاٹ کر دیں، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں 2 اقلیتی اور 3 خواتین کی مخصوص نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ یہ نشستیں تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین،سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی تعداد163 ہو گئی ہے۔ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پنجاب میں نمبر گیم کی صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے۔ مزہ شہباز حکومت کے اتحاد کے پاس اس وقت 178 نشستیں جبکہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد کی کل نشستیں 173 ہو گئی ہیں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

4 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

4 hours ago