فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے شخص کی جان بچا لی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے علاقے کینٹ میں فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے شخص کی جان بچا لی۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے دوران ایک شخص کرنٹ لگنے سے کھمبے سے چپک گیا تھا جس کو ایک فوجی جوان جرات اور بہادری کے ساتھ جان کی پرواہ کیے بغیر بچایا۔ویڈیو میں واضح ہے کہ فوجی جوان اپنی جان پر کھیل کر کھمبے سے چپکے شخص کو دور ہٹاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے فوجی جوان کو خوب سراہا جا رہا ہے اور ان کی ہمت کی داد دی جا رہی ہے۔

جب کہ ایف سی بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے کوئٹہ اور قلعہ سیف کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی گئیں۔

فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ کے علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

شدید بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ایف سی حکام نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کی۔ ایف سی اہلکاروں نے شدید بارش سے متاثرہ خاندانوں کو خیمے اور راشن فراہم کیے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ایف سی اہلکاروں نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔
کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گرنے والے مکانات کے متاثرین کو خیمے فراہم کیے جبکہ سریاب کے علاقے صدام پھٹک میں 70 خاندانوں کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا۔بارش سے متاثرہ افراد کو قریبی سکول اور دکانوں میں عارضی طور پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور ایف سی بلوچستان (نارتھ)کے اشتراک سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

4 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

4 hours ago