دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس میں نکاح خواں اور گواہ کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج شرقی نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس میں نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل کا کہنا ہے کہ نکاح خواں اور گواہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
پولیس نے کیس کا سی کلاس چالان پیش کیا ہے۔پولیس نے ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔درخواست گزار کے وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ جب تک کیس کا ضمنی چالان نہیں آجاتا ملزمان کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔جب کہ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے 14 جولائی تک ظہیر احمد کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ظہیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، الزام لگایا جارہا ہے کہ دعا کو اغوا کیا ہے، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی لہذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے،عدالت کے استفسار پر ظہیر کے وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسرکا بیان ہے کہ وہ معاملے کی دوبارہ تفتیش کررہے ہیں، خدشہ ہے پولیس درخواست گزار کو گرفتار کر لے گی لہذا عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جاسکے۔
جس پرعدالت نے ظہیر احمد کی 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے پولیس کو درخواست گزار کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔یاد رہے کہ دعا زہرہ رواں سال اپریل میں کراچی سے لاپتہ ہوئی تھیں بعد میں انھوں نے ایک ویڈیو پیغام میں دعوی کیا تھا کہ انھوں نے ظہیر احمد سے پسند کی شادی کر لی ہے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

4 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

4 hours ago