اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے کوئلے کی درآمد پر آئی پی پیز اور افغان سپلائرز کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے ۔
دونوں ممالک کی حکومتیں معاہدہ پر عملدرآمد پر تعاون کریں گی ،عید کے دنوں میں عوام کو لوڈشیڈنگ میں کمی نظر آئے گی۔وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان سے تجارت کا ایک اور راستہ کھلا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی آئی پی پیز اور افغان کوئلے کے سرمایہ کاروں کے درمیان معاہدہ ہوا ہے عید کے بعد پاکستانی سرکاری وفد کابل کا دورہ کرے گا کوئلے کی تین ٹرینیں ساہیوال کول پلانٹ تک پہنچ چکی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ پانچ روز میں تربیلا ڈیم میں پانی کہ آمد بڑھ گئی ہے تربیلا سے بجلی کی پیداوار تین ہزار چھ سو چوراسی میگاواٹ ہوگئی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عید پر لوڈشیڈنگ میں واضح کمی نظر آئے گی کے ٹو پلانٹ کی ری فیولنگ مکمل ہونے سے لوڈ شیڈنگ کم ہو جائے گی۔
کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…
نیویارک (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…
لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…