الیکشن کمیشن ان ایکشن ،تخت پنجاب کے فیصلے سے پہلے حمزہ شہباز کیلئے انتہائی بری خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے روشن گھرانہ اسکیم کو 17 جولائی تک معطل کردیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کو متنازع بنانے سے متعلق تمام پراپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کو قانون نافذ کرنے والے

اداروں کی پہلے سے زیادہ مدد حاصل ہے، پنجاب کے 20 حلقوں میں الیکشن صاف شفاف ہوگا،تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وزیر اعلی پنجاب کے روشن گھرانا پروگرام کے اعلان پر نوٹس کی سماعت کی، وزیر اعلی پنجاب کے وکیل خالد اسحاق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے 100 یونٹ کے حوالے سے منصوبہ کا اعلان تو بجٹ میں جاری ہوچکا، یہ اعلان مخصوص علاقہ کے لیے نہیں پورے صوبے کے لیے ہے اور مقصد ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنا نہیں،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ اگر بجٹ میں اعلان کردیا تھا تو پھر پریس کانفرنس کی ضرورت کیوں پڑی؟الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ کا کہنا تھا کہ جب آپ الیکشن مہم کے اندر ایسے اعلانات کرینگے تو اسکو اثر انداز ہونے کی کوشش ہی سمجھا جائے گا،اس موقع پر ڈی جی لا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام تمام جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ مہیا کرنا ہے، اعلان ضمنی انتخاب پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے،سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے روشن گھرانہ اسکیم پر عملد رآمد 17 جولائی تک روکتے ہوئے قرار دیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت ایکشن ہوگا، چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب تک ترقیاتی پروگرام کا اعلان نہیں ہونا چاہیے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

6 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

6 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

6 hours ago