عمران خان کے گھر کے قریب فائرنگ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے قریب فائرنگ کا مقدمہ تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور اور ٹائیگر فورس کے انچارج سمیت 6افراد کے خلاف درج کر لیا گیا .

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے ولید عباسی زخمی ہو گیا، مقدمہ زخمی ولید کے ماموں زاد بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے .

قدمے میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ ملزمان نے کہا ہم ٹائیگر فورس ہیں، گاڑی پیچھے کرو ورنہ جان سے مار دیں گے، تمام وقوعہ ٹائیگر فورس کے انچارج کرنل ریٹائرڈ عاصم کی ایما پر ہوا .

. .

متعلقہ خبریں