ویزوں کا اجرا شروع، برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کوبڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) برطانیہ جانے کے خواہش مندوں کو فوری ویزا درخواست جمع کرانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر ٹوئٹر پر جاری پیغام میں برطانوی ویزوں کے اجراء میں ہونے والی تاخیر کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔

کرسچین ٹرنر نے اپنے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ برطانوی ویزا اجراء میں تاخیر، ویزا فراہمی میں 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔پاکستان، برطانیہ دوستی میں عوامی روابط مرکزی اہمیت کے حامل ہیں، ہر سال برطانیہ اور پاکستان کے مابین 5 لاکھ افراد سفر کرتے ہیں، افسوس ہے کہ ویزا تاخیر کے باعث پاکستان سے بیشتر کا سفر مشکلات کا شکار ہوا، یہ انتہائی مصروف وقت میں آپ کتنے پریشان ہوئے ہوں گے اس کا بخوبی علم ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہی نہیں، پوری دنیا میں برطانوی ویزا سروس تاخیر سے مشکلات پیدا ہوئیں، ویزا تاخیر میں پہلی وجہ کورونا پابندیوں کے بعد سفری سہولیات کا آغاز، ویزا طلب میں اضافہ ہے۔

یوکرائن جنگ سے ویزا درخواستوں میں اضافہ ہوا جو دیگر درخواستوں میں تاخیر کی وجہ بنا برطانوی ویزا کے لیے زائد درخواستوں کے باعث مزید ویزا اہلکار بھرتی کیے، یقین دلاتا ہوں کہ زیر التوائ ویزا درخواستوں کو جلد نمٹانے کے لیے انتہائی محنت کر رہے ہیں، اگر آپ برطانیہ جانا چاہتے ہیں تو جلد از جلد ویزا درخواست جمع کرائیں، بائیو میٹرکس اور فنگر پرنٹس کے بعد ویزا فراہمی کے لیے 6 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔ برطانیہ جانے کے خواہشمند طلباء بھی جلد ویزا درخواست دیں، شرائط سب کے لیے یکساں ہیں مجھے ذاتی طور پر ویزا درخواست گزاروں کی پریشانی پر دکھ ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago