آشنا کیساتھ ملکر شوہر کوقتل، مشہورخاتو ن ٹک ٹاکر گرفتار ہو گئی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)فیصل آباد پولیس نے اندھے ق ت ل کا معمہ حل کرتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیاہے جس نے بڑی چالاکی سے اپنے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر ق ت ل کیا اور پھر واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی . نجی ٹی وی کے مطابق 1 ماہ قبل تھانہ اگوکی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران خلیل احمد
نامی شخص کو فائرنگ کر کے ق ت ل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا .

ڈی پی او سید ذیشان رضا نے دوران ڈکیتی ق ت ل کے اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ اگوکی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی . پولیس ٹیم نے دورانِ تفتیش پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا اور اندھے ق ت ل کا معمہ حل کر لیا ہے.مقتول کی بیوی میمونہ ارم شہزادی جو کہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی ہے نے ٹک ٹاک پارٹنر رضوان عرف زین سے تعلقات استوار کر رکھے تھے اور وہ رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی اسی لیے اپنے ٹک ٹاک پارٹنر کیساتھ ملکر شوہر کے ق ت ل کی منصوبہ بندی کی تھی اور شوہر کو ق ت ل کروا کر وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا تھا . پولیس نے ملزمہ میمونہ ارم شہزادی کو گرفتار کرلیا جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم رضوان اور ایک نامعلوم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں