نوکری چھوڑو ہزاروں روپے کلو گدھی کا دودھ بیچو، جانیںنوکری کو لات مار کر گدھوں کی لاتیں کھانے والے نوجوان کی دلچسپ کہانی

(قدرت روزنامہ)پڑھو لکھو گے نہیں تو گدھا گاڑی چلاؤ گے یہ وہ جملہ ہے جو کہ ہم سب نے اپنے زمانہ طالب علمی میں اپنے گھر والوں سے ضرور سنا ہوگا اور گدھا گاڑی سے بچنے کے لیے کسی نہ کسی حد تک پڑھائی پر توجہ بھی دی
ہو گی- لیکن آج ہم آپ کو ایک حیرت انگیز کہانی سنائيں گے جب کہ ایک پڑھے لکھے انسان نے بہترین نوکری ، مراعات سب چھوڑ کر گدھے پال لیے- بہترین نوکری یا گدھوں کا کاروبار بھارت سے تعلق رکھنے والا سری نواس گاودا گزشتہ پندرہ سالوں سے گاؤں چھوڑ کر شہر میں کارپوریٹ سیکٹر میں آئی ٹی کے شعبے میں جاب کر رہے تھے . بہترین تنخواہ اور مراعات کے ساتھ ساتھ ان پندرہ سالوں میں سری نواس نے آٹھ بڑے شہروں میں کام کیا- بہترین نوکری مگر اندر سے بے چینی سری نواس کا یہ کہنا تھا کہ اچھے روزگار کے باوجود وہ خود کو اندر سے بے چین محسوس کرتے تھے اس وجہ سے انہوں نے اس بے چینی کے خاتمے کے لیے تحقیقات کیں اور طویل ریسرچ کے بعد جو کہ دو سال تک جاری رہی اپنے کچھ گرو اور استادوں کی مدد سے اس نے نوکری چھوڑ کر گدھوں کا فارم کھولنے کا فیصلہ کیا- دوستوں اور خاندان والوں کی مخالفت نوکری چھوڑ کر گدھوں کا فارم کھولنے کا آئيڈيا سری نواس کے خاندان والوں کے لیے بہت حیرت انگیز تھا ان کو ایسا محسوس ہوا جیسے سری نواس کے سر پر سینگ نکل آۓ ہیں اور انہوں نے بد ترین مخالفت کی-یہاں تک کہ سری نواس کے کچھ دوستوں نے تو سری نواس سے ملنا جلنا ہی چھوڑ دیا کیوں کہ ان کو لگنے لگا کہ سری نواس کا اسٹیٹس اب ان سے میچ نہیں کرتا تھا- پانچ ہزار روپے کلو گدھی کا دودھ جون 2022 میں سری نواس نے یہ فارم شروع کیا اور آج اس فارم میں وہ گدھی کے ایک کلو دودھ کے پانچ ہزار وصول کر رہے ہیں اور ان کے گاہکوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے- گدھی کے دودھ کے مہنگے ہونے کے اسباب سری نواس کا یہ کہنا ہے کہ گدھی کا دودھ تاثیر کے اعتبار سے ماں کے دودھ سے بہت مشابہت رکھتا ہے یہی وجہ تھی کہ انیسویں صدی میں یتیم بچوں کو ماں کے دودھ کی جگہ گدھی کا دودھ ہی دیا جاتا تھا-سری نواس کا یہ بھی کہنا تھا کہ گدھی کا دودھ انسان کو بیماری سےلڑنے کی طاقت دیتا ہے اور قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتا ہے- اس کے علاوہ یہ میک اپ کے سامان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے -عام گائے بھینس کے مقابلے میں گدھی کے دودھ کے اتنے مہنگے ہونے کے بارے میں سری نواس کا کہنا تھا کہ ایک گائے دن بھر میں پانچ کلو سے دس کلو تک دودھ دیتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں ایک گدھی چوبیس گھنٹوں میں آدھا پاؤ سے ایک پاؤ تک دودھ دیتی ہے- یہی وجہ ہے کہ اس کا دودھ مہنگا ہوتا ہے- گدھی کے دودھ کے استعمال کا طریقہ سری نواس کا یہ بھی کہنا تھا کہ گدھی کا دودھ استعمال کرنے کے لیے اس کو ابالنا نہیں پڑتا ہے بلکہ اس کو بغیر ابالے کچا ہی استعمال کرنا ہوتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ دودھ چائے بنانے میں استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوتا ہے-سری نواس تیزی سے اپنے کاروبار میں ترقی کر رہے ہیں آپ کا کیا خیال ہے ان کا یہ فیصلہ درست تھا یا غلط ؟

.

.

متعلقہ خبریں