افغانستان میں قیام امن کیلیے طالبان سے ملاقات کرونگا، رجب طیب ایردوان

انقرہ(قدرت روزنامہ) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ترکی کے متعلقہ حکام گفت و شنید کی راہ ہموار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے سی این این ترکی اور نشریاتی ادارے کینال ڈی کو ایک مشترکہ انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے افغانستان کے موجودہ حالات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ طالبان کے سپریم کمانڈر کا ترکی میں استقبال کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر بھی امن عمل میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔

ترکی کے صدر نے کہا کہ ان کی اس سلسلے میں قطری حکام سے بھی بات چیت ہوئی ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ قیام امن کے لیے کون سے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں؟ انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کا تعاون اشد ضروری ہے۔

رجب طیب ایردوان نے گزشتہ ماہ بھی کہا تھا کہ وہ افغانستان میں قیام امن کو ممکن بنانے کے لیے طالبان سے بات چیت کرسکتے ہیں۔ انہوں ںے واضح کیا تھا کہ اگر اس وقت صورتحال کو سنبھالا نہ گیا تو افغانستان میں امن کا قیام شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی کچھ دیر قبل عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسن سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Recent Posts

بولان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی

بولان(قدرت روزنامہ)بولان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی ۔ بولان سے گزرنے…

2 mins ago

بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 11 ارب روپے مختص کردیے گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قومی اقتصادی کونسل نے بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں11ارب روپے مختص…

8 mins ago

بند کمروں میں بنایا گیا بجٹ عوام دشمن ہے، بی این پی عوامی

حب(قدرت روزنامہ)بی این پی عوامی ضلع حب کے آرگنائزر میر قدر ت اللہ ریکی نے…

17 mins ago

لاپتا افراد کے مسئلے میں سب سے زیادہ مشکلات خواتین کو درپیش ہیں، بلوچ وومن فورم

تربت(قدرت روزنامہ)پنجگور میں بلوچ وومن فورم کا قیام عمل میں لایا گیا، آرگنائزرنائید بلوچ اور…

23 mins ago

ہمارا سیاسی جدوجہد عوام کے حقوقِ ہیں، ڈھاڈر سے سبی تک گرین بسیں منظور کی جائیں گی، عبدالمجید بادینی

بولان(قدرت روزنامہ)جعفر آباد کے بعد ڈھاڈر مشکاف میرا دوسرا گھر ہے، علاقے اور عوام کے…

28 mins ago

مون سون بارشوں کا آغاز، ضلعی انتظامیہ حب حفاظتی اقدامات نہ کرسکی

حب(قدرت روزنامہ)مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا لیکن ضلع حب میں متوقع بارشوں کے…

41 mins ago