شہری آبادیوں کا بے ہنگم پھیلاؤ ، وزیر اعظم عمران خان نےاہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہری آبادیوں کے بے ہنگم پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے،شہری آبادیوں میں ماحول کی بہتری کیلئے گرین بیلٹس کے تحفظ اور ہنگامی حالات و قدرتی آفات سے بچاؤ کی جامع حکمتِ عملی کی ضرورت ہے،خاص طور پر مارگلہ کی پہاڑیوں اور دیگر سیاحتی مقامات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے . تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا،معاونینِ خصوصی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی،چاروں صوبوں سے اعلی افسران نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی .

اجلاس کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شہروں کے ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی . اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 28 شہر جن کی کل آبادی 6 کروڑ 47 لاکھ ہے کی ماسٹر پلاننگ پر کام تیزی سے جاری ہے، متعلقہ حکام کی جانب سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ ماسٹر پلان تیار کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کر لیا جائے،ماسٹر پلان میں زمین کے استعمال، معاشی ترقی، اداروں کا بنیادی ڈھانچہ اور فنانشل پلان، سیاحت و تقافتی ورثہ، ماحولیاتی تحفظ، ٹرانسپورٹ، ہنگامی حالات اور قدرتی آفات سے بچنے کی جامع منصوبہ بندی شامل ہے . اجلاس کو مختلف شہروں کے ماسٹر پلان کی تکمیل کی نہ صرف موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا بلکہ ماسٹر پلاننگ میں مستقبل میں آنے والی تبدیلیوں کو شامل کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس دوران لینڈ پالیسی کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس میں زمین کے استعمال کی درجہ بندی کے ساتھ ساتھ سپیشل کمرشلائزیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،اسکے علاوہ ہائی رائز عمارتوں سے کم جگہ میں زیادہ رہائش کی پالیسی کو اپنایا جا رہا ہے تاکہ گرین بیلٹس متاثر نہ ہوں . خیبر پختونخوا کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ بشمول انضمام شدہ اضلاع کے 9 شہروں کے صوبے کے 20 بڑےشہروں کاماسٹر پلان مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گاجس میں نہ صرف جنگلات اور قدرتی ندی نالوں کا تحفظ بلکہ ہائی رائز عمارتوں کی تعمیر بھی شامل ہے . اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور ایبٹ آباد کا پلان تیار ہے جبکہ 5 دوسرے شہروں کا پلان تکمیل کے مراحل میں ہے . اسلام آباد کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ہائی رائز عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے اصول وضع کیے جا رہے ہیں تاکہ تعمیر کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو، مزید زون 3 کے گرین ایریاز کے تحفظ کیلئے بھی حکمتِ عملی مرتب کر لی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں