عدالتوں پر یقین ہے، دعا زہرا کیلئے جیل بھی جا سکتا ہوں: ظہیر احمد

لاہور (قدرت روزنامہ)والدین کی مرضی کے خلاف کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی کم عمر لڑکی دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے جیل جانے کے لیے تیار ہوں۔
شادی اور اغواء کے کیس کی کئی سماعتوں کے بعد دعا زہرا اور اس کے شوہر ظہیر احمد کی جانب سے پہلی بار ’مین اسٹریم میڈیا‘ پر انٹرویو دیا گیا ہے۔ایک نجی چینل کی جانب سے انٹرویو کے دوران ظہیر احمد سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے جس کے بعد آپ کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے، کیا آپ اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں؟
اس سوال کے جواب میں ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ میں اس کے لیے شروع دن سے تیار ہوں، مجھے اپنے ملک کی عدالتوں پر یقین ہے کہ ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔ظہیر احمد کا مزید کہنا ہے کہ عوام یوٹیوب دیکھ کر اور سنی سنائی باتوں پر یقین کر رہے ہیں، جو ہم پر گزر رہی ہے وہ کوئی نہیں جانتا۔
دوسری جانب ظہیر احمد سے علیحدہ کیے جانے کے سوال پر دعا زہرا کا کہنا تھا کہ میں اپنے والدین کے پاس تو بالکل بھی نہیں جاؤں گی، مجھے پتہ ہے کہ میرے والدین مجھے مار دیں گے، گھر سے نکلنے سے قبل بھی جب میں ان سے ظہیر کی بات کرتی تھی تو وہ غصہ کرتے تھے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر مجھے مارتے تھے۔
دعا نے یہ بھی کہا کہ اب تو یقیناً میرے والدین مجھے جان سے مار دیں گے، میں دارالامان بھی نہیں جانا چاہتی، ظہیر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں، میں بالغ ہوں اور میرا نکاح جائز ہے، میں ظہیر کے بغیر نہیں رہ سکتی، ظہیر کے بغیر مر جاؤں گی۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

2 hours ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

2 hours ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

2 hours ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

2 hours ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

3 hours ago