اسٹیٹ بینک نے 14سال میں شرح سود میں سب سے زیادہ اضافہ کیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے 14سال میں شرح سود میں سب سے زیادہ اضافہ کیا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود بڑھائی گئی، بجلی 47 فیصد اور گیس 45 فیصد مہنگی ہوگی۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ 14سال میں شرح سود میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، مہنگائی کی وجہ سے ڈسکاؤنٹ ریٹ پونے 14 نہیں رہ سکتا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود کا بڑھنا ضروری تھا، بجلی 47 فیصد اور گیس 45 فیصد مہنگی ہوگی۔
یاد رہے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا،اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 اعشاریہ 25 فیصد اضافہ کیاہے،جبکہ شرح سود 15 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ آئندہ سال شرح نمو 3 سے 4 فیصد کے درمیان ہوگی، جبکہ مہنگائی کی شرح18 سے20 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان مہنگائی کے حوالے سے مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرح سود نہ بڑھاتے تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی۔ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ روس تیل خریدنے نہیں جارہے کیونکہ یہ امریکا سے ڈرتے ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوں تو عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔ ہمیں سلیکٹڈ کہنے والے نالائقیوں کی یونیورسٹی کے ماسٹر ہیں۔17 سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی پی ٹی آئی دورمیں ہوئی، ان کا سب سے بڑا کام نیب قوانین میں ترمیم کرنا تھا، یہ اپنے مقصد کیلئے حکومت میں آئے تھے۔ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان حکومت کے تمام پروگرام بند کردئیے ہیں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

9 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

10 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

10 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

10 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

10 hours ago