گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی وقاص گجر میدان میں قتل

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی کو میدان میں قتل کردیا گیا . ایکسپریس نیوز کے مطابق میچ کے اختتام پر کبڈی کھلاڑی وقاص گجر میچ کے بعد میدان میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہا تھا کر اچانک ایک شخص پیچھے سے سر پر گولی مار کر وقاص کو قتل کردیا .

واقعےکی دل دہلا دینے والی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں قاتل کو کبڈی پلیئر پر پیچھے سے آ کر فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مقتول اس وقت مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے .

فوٹیج کے مطابق قاتل نے پیچھے سے آ کر بہت قریب سے وقاص کے سر میں گولی ماری .

پولیس نے ملزم کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا ہے . کبڈی کھلاڑی سر پر گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ قتل کرنے والا مقتول کا رشتہ دار ہے جس نے گھریلو تنازع پر وقاص گجر کو قتل کیا . وقاص نے ملکی سطح پر کبڈی کے متعدد مقابلوں میں حصہ لیا اور مقابلے جیتے، وہ کاہنہ کبڈی ٹیم کے کپتان تھے اور ہر سال مقامی سطح پر میچ میں کامیاب ہوتے تھے .

. .

متعلقہ خبریں