گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی وقاص گجر میدان میں قتل

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی کو میدان میں قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میچ کے اختتام پر کبڈی کھلاڑی وقاص گجر میچ کے بعد میدان میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہا تھا کر اچانک ایک شخص پیچھے سے سر پر گولی مار کر وقاص کو قتل کردیا۔ واقعےکی دل دہلا دینے والی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں قاتل کو کبڈی پلیئر پر پیچھے سے آ کر فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مقتول اس وقت مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے۔

فوٹیج کے مطابق قاتل نے پیچھے سے آ کر بہت قریب سے وقاص کے سر میں گولی ماری۔

پولیس نے ملزم کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا ہے۔ کبڈی کھلاڑی سر پر گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ قتل کرنے والا مقتول کا رشتہ دار ہے جس نے گھریلو تنازع پر وقاص گجر کو قتل کیا۔ وقاص نے ملکی سطح پر کبڈی کے متعدد مقابلوں میں حصہ لیا اور مقابلے جیتے، وہ کاہنہ کبڈی ٹیم کے کپتان تھے اور ہر سال مقامی سطح پر میچ میں کامیاب ہوتے تھے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

10 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

10 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

10 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

10 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

10 hours ago