کرشمہ کپور کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور (قدرت روزنامہ) زیر نظر تصویر نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے شوبز کے مداحوں میں تہلکہ مچارکھا ہے . کیونکہ اس میں دکھنے والی لڑکی بظاہر نوے کی دہائی کی سپر سٹار اداکارہ کرشمہ کپور لگتی ہے .

لیکن درحقیقت یہ ایک پاکستانی سوشل میڈیا سٹار ہینا ہے . ہینا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کچھ اپنی کچھ ویڈیوز ڈالی ہیں جن میں وہ کرشمہ پر فلمائے گئے مشہور گانوں پر لپسنگ کررہی ہیں اسی طرح انھوںنے اپنے انسٹا گرام تصاویر کے ساتھ کچھ ایسے کیپشن لکھے ہیں جو کرشمہ کے بولے گئے مشہور فلمی ڈائیلاگ رہ چکے ہیں . مثلاً پاگل ہے تو جوکر ہے تو، کیا ڈاکٹر نے آپ کو ہنسنے سے منع کیا ہے؟ ہنسنامسکرانا کوئی بری بات نہیں ہے . واضح رہے کہ کرشمہ کپور مشہور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی بڑی بہن ہیں . کرشمہ کپور نے 1996کی مشہور زمانہ فلم راجہ ہندوستانی میں اپنی پرفارمنس سے دنیا بھر میں خوب شہرت کمائی تھی . . .

متعلقہ خبریں