کرشمہ کپور کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور (قدرت روزنامہ) زیر نظر تصویر نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے شوبز کے مداحوں میں تہلکہ مچارکھا ہے۔کیونکہ اس میں دکھنے والی لڑکی بظاہر نوے کی دہائی کی سپر سٹار اداکارہ کرشمہ کپور لگتی ہے۔لیکن درحقیقت یہ ایک پاکستانی سوشل میڈیا سٹار ہینا ہے۔ ہینا نے
سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کچھ اپنی کچھ ویڈیوز ڈالی ہیں جن میں وہ کرشمہ پر فلمائے گئے مشہور گانوں پر لپسنگ کررہی ہیں اسی طرح انھوںنے اپنے انسٹا گرام تصاویر کے ساتھ کچھ ایسے کیپشن لکھے ہیں جو کرشمہ کے بولے گئے مشہور فلمی ڈائیلاگ رہ چکے ہیں۔ مثلاً پاگل ہے تو جوکر ہے تو، کیا ڈاکٹر نے آپ کو ہنسنے سے منع کیا ہے؟ ہنسنامسکرانا کوئی بری بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کرشمہ کپور مشہور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی بڑی بہن ہیں۔ کرشمہ کپور نے 1996کی مشہور زمانہ فلم راجہ ہندوستانی میں اپنی پرفارمنس سے دنیا بھر میں خوب شہرت کمائی تھی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago