رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا تھا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لیگی رہنما راناثناءاللہ پر جو 15کلو ہیروئن کا کیس بنایا گیا تھا وہ کیس جھوٹا تھا ۔انہوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ راناثناءاللہ کے خلاف کیس پاکستان تحریک انصاف نے نہیں بنایا۔
راناثناءاللہ کے خلاف کیس کس نے بنایا یہ ان سے ہی پوچھیں وہ اسمبلی میں بات کرتے رہے ہیں۔جب فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ شہریار آفریدی نے تو اس حوالے سے حلف بھی اٹھایا تھا۔جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہریار آفریدی نے غلط کیا تھا، جب وہ کابینہ میں یہ کیس لے کر آئے تو میں نے وہاں بھی اختلاف کیا تھا۔میں نے یہ کیس کرنے سے منع کیا تھا،یہ مقدمہ کبھی بھی نہیں درج کرنا چاہئیے تھا۔

۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر پر سنگین الزام عائد کیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس ثبوت ہیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے میرے خلاف مقدمے کے لیے ہیروئن کا تھیلہ اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا ، اسلام آباد پولیس نے ان کی بات نہ مانی تو انہوں نے ایف آئی اے کو استعمال کیا، اگر ہیروئن میری ثابت ہو جائے تو مجھے سزا دیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں پہلے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا تھا پھر مقدمات بنائے جاتے تھے لیکن ہم نے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے خلاف براہ راست مقدمہ بنایا ، کسی کے خلاف انکوائری میں کچھ سامنے آیا تو مقدمہ درج کیا جائے گا اور عدالت کے حکم سے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی تاہم عمران خان شروع سے دھمکیاں دے رہے ہیں اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

9 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

10 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

10 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

10 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

10 hours ago