تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ مناسب وقت پر عوام کو پہنچائیں گے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوتے ہوئے کہا کہ گھی ،چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ ئے گی،بہت جلد گھی 150،100 روپےسستاہوجائےگا۔ملک میں کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پا جائیں گے۔مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک ڈیفالٹ سے بچالیاگیاہے اورمعیشت قابومیں آگئی ہے۔
بین الاقوامی سطح پرتیل کی قیمت 100 ڈالرفی بیرل تک آگئی،تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ مناسب وقت پرعوام کوپہنچائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ جو کہہ رہے ہیں کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے ایسا کچھ نہیں،ہم نے بہت مناسب بجٹ پیش کیا،ہم نے بجٹ میں امیر لوگوں سے قربانی مانگی،چین نے مشکل میں ہماری مالی مدد کی ہے۔
انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ بھی پی ٹی آئی کی نااہلی تھی،پی ٹی آئی والے کہتے ہیں بجلی کی کیپسٹی زیادہ ہے جو بےبنیاد بات ہے۔

کاش پی ٹی آئی حکومت عقل مندی سے کام لیتی۔بجلی کی کیپسٹی بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ افغانستا ن،افریقہ اور دیگر ممالک سے کوئلہ آرہاہے۔ہم نے جوپلانٹس لگائےتھے وہ بھی پی ٹی آئی دور میں بند تھے۔پنجاب حکومت اپنے پیسوں سے بجلی پر سبسڈی دے رہی ہے،پنجاب حکومت غریب کا بوجھ اٹھاتی ہے توپی ٹی آئی اس اقدام کو چیلنج کرتی ہے جس پر افسوس ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم غریب کو ریلیف دیتے ہیں تو پی ٹی آئی آگے دیوار بن جاتی ہے،ہم نےفوری ڈھائی ہزارمیگاواٹ کی کمی پوری کی،جبکہ ہمیں گزشتہ حکومت کی نااہلیوں کاخمیازہ بھگتناپڑرہاہے۔مفتاح اسماعیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت غریب کا بوجھ اٹھاتی ہے توپی ٹی آئی اس اقدام کو چیلنج کرتی ہے جس پر افسوس ہے۔

Recent Posts

حکومت نے پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی…

3 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا…

11 mins ago

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

12 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

12 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

12 hours ago