پاکستان میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15742.4 ملین ڈالر ہیں، سٹیٹ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15742.4 ملین ڈالر ہیں . سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق 30 جون 2022ء کو ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 15742.4 ملین ڈالر تھا جن میں سے مرکزی بینک کے پاس 9816.3 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5926.1 ملین ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے .

30 جون 2022ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران غیر ملکی قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کے باعث سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493 ملین ڈالر کی کمی ہوئی جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9816.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں