کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا، بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جولائی میں 2 روپے 63 پیسے اور اگست کے بلز میں 6 روپے 89 پیسے وصول کیے جائیں گے۔ اے آروائی کے مطابق نیپرا نے مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، کےالیکٹرک نے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، مئی کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔
جولائی میں صارفین سے 2 روپے 63 پیسے چارج کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 6 روپے 89 پیسے چارجز وصول کیے جائیں گے، نیپرا نے 4 جولائی 2022 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی، کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔
دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عید الاضحٰی سے قبل شہریوں کو بجلی کا بڑا جھٹکا دے دیا اور بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اضافی وصولی جولائی کے بلوں میں کی جائے گی۔اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کی جانے والی اس رقم میں اضافے کی وجہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس اضافے کے حوالے سے سماعت 27 جون کو آن لائن کی گئی تھی جس کے بعد فریقین کے دلائل سننے کے بعد قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔نیپرا میں مختلف پاور کمپنیوں کی جانب سے 13.89 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی لیکن نیپرا نے 7.9 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی۔اس سے قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کو بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی تھی،اس اضافے سے کی-الیکٹرک صارفین پر19 ارب روپے سےزائد کا اضافی بوجھ پڑیگا۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم نیپرا کی جانب سے 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی گئی۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا…

5 mins ago

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

12 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

12 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

12 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

12 hours ago