کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل علی کو کیمپ ون سے گلگت پہنچا دیا گیا

 

لاہور (قدرت روزنامہ) کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل علی کو کیمپ ون سے گلگت پہنچا دیا گیا . نانگا پربت میں پھنسے دونوں پاکستانی کوہ پیماؤں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کیا .

اس سے قبل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کوہ پیمائوں کو بچانے کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایک گرائونڈ سرچ ٹیم کام کررہی ہے، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹوں نے جرات کے ساتھ خراب موسمی حالات کے باوجود دو ہیلی کاپٹر اڑائے .

گہرے بادلوں اور اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کوہ پیمائوں کو نکالا نہیں جاسکا تاہم زمینی ٹیم کوہ پیمائوں کے قریب پہنچ چکی ہے، کوہ پیما اس وقت 5000 فٹ کی بلندی پر کیمپ ون میں موجود ہیں . آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ موسم کی صورتحال کے تحت آج دوبارہ پرواز کریں گے جب کہ زمینی ٹیم کوہ پیماؤں کو کیمپ ون سے ریسکیو کرنے کی کوشش کررہی ہے . نانگا پربت


یاد رہے کہ شہروز کاشف نے دو روز قبل نانگا پربت چوٹی سر کی تھی اور شہروز کاشف نے نانگا پربت چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا . شہروز کاشف دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 8 کو سر کر چکے ہیں اور کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں