کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل علی کو کیمپ ون سے گلگت پہنچا دیا گیا

 

لاہور (قدرت روزنامہ) کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل علی کو کیمپ ون سے گلگت پہنچا دیا گیا۔ نانگا پربت میں پھنسے دونوں پاکستانی کوہ پیماؤں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کیا۔ اس سے قبل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کوہ پیمائوں کو بچانے کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایک گرائونڈ سرچ ٹیم کام کررہی ہے، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹوں نے جرات کے ساتھ خراب موسمی حالات کے باوجود دو ہیلی کاپٹر اڑائے۔

گہرے بادلوں اور اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کوہ پیمائوں کو نکالا نہیں جاسکا تاہم زمینی ٹیم کوہ پیمائوں کے قریب پہنچ چکی ہے، کوہ پیما اس وقت 5000 فٹ کی بلندی پر کیمپ ون میں موجود ہیں۔ آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ موسم کی صورتحال کے تحت آج دوبارہ پرواز کریں گے جب کہ زمینی ٹیم کوہ پیماؤں کو کیمپ ون سے ریسکیو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ نانگا پربت


یاد رہے کہ شہروز کاشف نے دو روز قبل نانگا پربت چوٹی سر کی تھی اور شہروز کاشف نے نانگا پربت چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ شہروز کاشف دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 8 کو سر کر چکے ہیں اور کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں۔

Recent Posts

پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول…

1 min ago

حکومت نے پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی…

5 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا…

14 mins ago

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

12 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

12 hours ago