داسو حملے کی منصوبہ بندی ‘این ڈی ایس اور را’ نے افغانستان میں کی، وزیر خارجہ

(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ پر حملے میں افغانستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیز ‘این ڈی ایس’ اور ‘را’ ملوث ہیں اور ان عناصر کو پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری اور معاشی روابط ہضم نہیں ہو رہی۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب ’حملے‘ میں 9 انجینئرز، دو فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب ’حملے‘ میں 9 چینی انجینئرز سمیت 12 افراد ہلاک

وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ داسو واقعے کے بعد پاکستان کے تمام ادارے حرکت میں آئے اور انہوں نے اپنی تحقیقات کا فی الفور آغاز کیا، چین سے ہمارے تعلقات کی نوعیت کے پیش نظر ہم نے چین کو صورتحال سے باخبر رکھا اور اپنی اس کوشش میں کافی حد تک کامیاب بھی رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کو اس واقعے پر تشویش تھی اور وہ موقع کا جائزہ لینا چاہتے تھے جس پر ہم نے ان کو خوش آمدید کہا اور ان کو جائے حادثہ پر لے کر گئے اور ان کو تمام تر پیشرفت سے آگاہ کرتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے دوران 1400 کلومیٹر طویل راستے پر تمام 36 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا مکمل جائزہ لیا گیا اور ہم اپنی تحقیقات میں اسی کو بنیاد بنا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ خود کش حملہ تھا اور جہاں یہ واقعہ رونما ہوا وہاں بارودی مواد لے کر جانے والی گاڑی کے ڈرائیور کے انگوٹھے اور انگلی کے ساتھ ساتھ جسم کے اعضا ملے اور ان اعضا اور وہاں سے ملنے والی دیگر اشیا کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘داسو منصوبے کے پاکستانی ملازمین کی ملازمت کی تنسیخ کا نوٹفکیشن منسوخ ہوگیا’

انہوں نے کہا کہ وہاں سے ملنے والے موبائل کے ڈیٹا کے تجزیے کے بعد ہم اس نتیجے میں پر پہنچے یہ ایک بلائنڈ کیس ہے اور اس کو حل کرنا آسان کھائی نہیں دے رہا تھا لیکن یہ مشکل اور پیچیدہ کام ہمارے اداروں نے کامیابی سے کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے ایک ہزار سے زائد افراد کی جانچ پڑتال کی گئی، سوالات کیے گئے اور تحقیق میں شامل کیا گیا، جو گاڑی اس واقعے میں استعمال کی گئی، اس کے بارے میں آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس کو کو شناخت کر لیا ہے اور اس کی نقل و حرکت کو پکڑ لیا ہے کہ وہ کہاں سے آئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ واقعے کے ہینڈلرز تک بھی ہم پہنچ گئے ہیں اور اس کے تانے بانے جہاں سے جڑتے ہیں، واقعے میں جو گاڑی استعمال کی گئی اسے ملک میں اسمگل کیا گیا اور تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان لوگوں کا پہلا ہدف داسو پراجیکٹ نہیں تھا بلکہ ان کی پہلی کوشش دیامر بھاشا ڈیم کے مقام پر حملہ کرنے کی تھی لیکن وہاں کامیابی نہ ملنے پر انہوں نے پھر دوسرا رخ اختیار کیا اور داسو پراجیکٹ کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق اس منصوبے میں افغانستان کی سرزمین کو استعمال کیا گیا، اس کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں این ڈی ایس اور را کے گٹھ جوڑ کا تعلق دکھائی دے رہا ہے اور ان عناصر کو پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری اور معاشی روابط ہضم نہیں ہو رہی۔

مزید پڑھیں: 15 چینی عہدیدار داسو واقعے کی تحقیقات کا حصہ ہیں، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ یہ عناصر اپنے عزائم میں ناکام ہوئے اور جو چاہتے تھے وہ حاصل نہ کر پائے اور اس واقعے کے بعد چین اور پاکستان نے فیصلہ کیا کہ ہم نے مل کر اس بزدلانہ حرکت کا مقابلہ کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں چین گیا تھا جہاں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران یہ معاملہ بھی زیر بحث آیا اور اس میں یہ تبادلہ خیال کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ چین اب تک ہونے والی تحقیقات سے مطمئن نظر آیا، وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان نے انہیں شفاف انداز میں تمام صورتحال سے باخبر رکھا ہے اور ان سے چیزیں شیئر کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تحقیقات کو اس حد تک لے کر جائیں گے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو ناصرف بے نقاب کیا جائے بلکہ قرار واقعی سزا بھی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ایسے تمام منصوبوں کی سیکیورٹی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے سیکیورٹی اقدامات پر نظرثانی کے بعد اسے بہتر کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے سی پیک کے تمام منصوبے جاری رہیں گے اور بروقت مکمل کیے جائیں گے، پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کسی منصوبہ بندی کا شکار نہیں ہو گی اور جاری رہے گی، ہمارے برادرانہ تعلقات پر ایسے منصوبے اثر انداز نہیں ہوں گے اور ہم اپنے تعاون کو مزید توسیع دینے کی کوشش کریں گے۔

Recent Posts

سری لنکا کی نو منتخب وزیراعظم ہرینی اماراسوریا کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہرینی امراسوریا 6 مارچ 1970 کو سری لنکا میں پیدا ہوئیں جو…

4 mins ago

نجکاری سے قبل پی آئی اے میں کیا کیا بہتری لائی گئی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اپنی سروسز، جہازوں کی حالت زار، عملے…

12 mins ago

حماد اظہر کو چھڑانے کا الزام، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم حماد اظہر کو چھڑانے پر پاکستان تحریک…

24 mins ago

کرائم فری وادی ہنزہ میں کون سا جرم سر اٹھانے لگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وادی ہنزہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پرامن ماحول کی وجہ سے دنیا…

33 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ اصلاحات کے حوالے سے…

42 mins ago

جنرل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی…

50 mins ago