صدرمملکت عارف علوی نے صحافیوں پر تشدد اور ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت عارف علوی نے صحافیوں کو خلاف ہراساں کرنے اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،صدر مملکت نے صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا،عارف علوی نے خط میں لکھا کہ اس طرح کے واقعات عدم برداشت کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ آزاد رائے رکھنے والے میڈیا پرسنز کو دہشت کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ایسے واقعات سے جمہوریت کے مستقبل کے ساتھ ساتھ اظہار رائے کی آزادی دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں خوف پیدا کرنے کے علاوہ ایسے واقعات بین الاقوامی توجہ میں آتے ہیں اور ملک کا تاثر داغدار کرتے ہیں۔

انہوں نے فریڈم آف پریس انڈیکس 2022 میں پاکستان کی 157 ویں پوزیشن پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف بین الاقوامی تنظیموں نے اپنی رپورٹوں میں صحافیوں کو ہراساں کرنے،دھمکیاں دینے اور جسمانی تشدد کو پاکستان کی مایوس کن پوزیشن کی بنیادی وجوہات قرار دیا ہے۔

صدر مملکت نے خط میں صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی اور ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹوں کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1992 سے 2022 تک 96 صحافیوں کو قتل کیا گیا،الزام لگایا گیا کہ ریاست کے طاقتور عناصر کے خلاف اختلاف رائے اور تنقید دبانے کیلئے صحافیوں کو بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کا نشانہ بنایا گیا۔معروف صحافیوں کے خلاف کیے جانے والے حالیہ اقدامات نے عدلیہ کی کوششوں کو نقصان پہنچایا۔خط میں لکھا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 46 کے تحت وزیر اعظم اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات سے صدر کو آگاہ رکھیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صحافی عمران ریاض خان کو گرفتار کیا گیا تھا

Recent Posts

شادی نہ ہوئی ہو تو آنٹیاں یہی سوال کرکے جینے نہیں دیتیں: علی رحمان

کراچی (قدرت روزنامہ )اداکار علی رحمان خان نے معاشرے میں غیر شادی شدہ افراد پر…

1 min ago

پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ،وزیراعلیٰ اور گورنر میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

لاہور(قدرت روزنامہ )پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر گورنر…

8 mins ago

سیف علی خان کا عالیشان پٹودی پیلس انکے دادا نے کس خاتون کیلئے بنوایا؟ سوہا علی کا انکشاف

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان اہلیہ کرینہ…

15 mins ago

راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلیے پی ٹی آئی کی ڈپٹی کمشنر کو درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے 28 ستمبر ہفتہ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سیاسی…

19 mins ago

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے…

29 mins ago

گھوٹکی: ناروواہ کینال کے ٹوٹے پل سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں جاگرے

گھوٹکی(قدرت روزنامہ )ناروواہ کینال پر پل کے ٹوٹے حصے سے ایک ہی دن میں 3…

29 mins ago