اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا،اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 اعشاریہ25فیصد اضافہ کیاہے،جبکہ شرح سود 15فیصد مقرر کردی گئی ہے۔قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ آئندہ سال شرح نمو3سے4فیصد کے درمیان ہوگی،جبکہ مہنگائی کی شرح18سے20فیصد رہنے کا امکان ہے،پاکستان مہنگائی کے حوالے سے مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ شرح سود نہ بڑھاتے تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی۔اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوتے ہوئے کہا کہ گھی ،چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ ئے گی،بہت جلد گھی 150،100 روپےسستاہوجائےگا۔

ملک میں کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پا جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک ڈیفالٹ سے بچالیاگیاہے اورمعیشت قابومیں آگئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پرتیل کی قیمت 100 ڈالرفی بیرل تک آگئی،تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ مناسب وقت پرعوام کوپہنچائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ جو کہہ رہے ہیں کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے ایسا کچھ نہیں،ہم نے بہت مناسب بجٹ پیش کیا،ہم نے بجٹ میں امیر لوگوں سے قربانی مانگی،چین نے مشکل میں ہماری مالی مدد کی ہے۔
انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ بھی پی ٹی آئی کی نااہلی تھی،پی ٹی آئی والے کہتے ہیں بجلی کی کیپسٹی زیادہ ہے جو بےبنیاد بات ہے۔ کاش پی ٹی آئی حکومت عقل مندی سے کام لیتی۔بجلی کی کیپسٹی بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ افغانستا ن،افریقہ اور دیگر ممالک سے کوئلہ آرہاہے۔

Recent Posts

پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور علی شاہ کا مؤقف بالکل ٹھیک ہے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور…

1 min ago

شادی نہ ہوئی ہو تو آنٹیاں یہی سوال کرکے جینے نہیں دیتیں: علی رحمان

کراچی (قدرت روزنامہ )اداکار علی رحمان خان نے معاشرے میں غیر شادی شدہ افراد پر…

6 mins ago

پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ،وزیراعلیٰ اور گورنر میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

لاہور(قدرت روزنامہ )پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر گورنر…

13 mins ago

سیف علی خان کا عالیشان پٹودی پیلس انکے دادا نے کس خاتون کیلئے بنوایا؟ سوہا علی کا انکشاف

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان اہلیہ کرینہ…

20 mins ago

راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلیے پی ٹی آئی کی ڈپٹی کمشنر کو درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے 28 ستمبر ہفتہ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سیاسی…

24 mins ago

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے…

34 mins ago