اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی بھولی ہوئی رقم اسے لوٹادی . ترجمان حج مشن کے مطابق حج کیلئے آنے والا پاکستانی شہری بہادر علی 4 ہزار سعودی ریال ٹیکسی میں بھول گیا تھا جس پر ٹیکسی ڈرائیور علی حسن گجر رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچا .
ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس نے پاکستانی عازم کو تلاش کروایا جس کے بعد انہیں ان کے ہوٹل جاکر رقم دی گئی . ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری سے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے . ترجمان حج مشن کا کہنا تھا کہ رقم واپس ملنے پر حاجی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی ڈرائیور کو خراجِ تحسین پیش کیا .
. .