مون سون بارشوں کی وجہ سے آبی ذخائر میں اضافہ

ہری پور (قدرت روزنامہ) مون سون بارشوں کی وجہ سے آبی ذخائر میں اضافہ، تربیلا ڈیم کے تمام یونٹس سے بجلی کی پیدوار شروع ، بجلی کی پیدوار میں ہزاروں میگاواٹس کا اضافہ ہو گیا . تفصیلات کے مطابقمون سون کی حالیہ بارشوں کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 54 فٹ تک بلند ہو گئی .

واپڈا حکام کے مطابق ڈیم میں میں پانی کی آمد دو لاکھ پچاس ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی .
تربیلا ڈیم میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے جاری کی جانے والی روزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہونے والی مون سون بارشوں سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مزید تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے . تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ 78ہزار دو سو کیوسک ہو گئی ہے . جبکہ پانی کا اخراج ایک لاکھ 70ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے .

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافے سے ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1398فٹ سے بلند ہو کر 1452.30فٹ پر پہنچ گئی، ڈیم میں پانی کی سطح تقریبا54فٹ تک بلند ہو گئی ہے .

تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے سے تربیلا بجلی گھر کے تمام 17پیداواری یونٹوں نے پیداوار شروع کر دی ہے . بجلی کی پیداوار تین ہزار اٹھ سو 33 میگاواٹ ہو گئی ہے . یہاں واضح رہے کہ ملک بھر میں ان دنوں مون سون کی بارشیں جاری ہیں . جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے والی بارشوں کی وجہ سے ملک کے آبی ذخائر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے . بتایا گیا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کے ذخائر کی صورتحال بہتر ہونے سے آنے والے دنوں میں پن بجلی کی پیدوار میں بھی واضح اضافہ ہو گا . پن بجلی کی پیدوار میں اضافے کی بدولت ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بحران بھی کسی حد تک کم ہو جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں