دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری

لاہور، پشاور(قدرت روزنامہ) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری کر دیا . ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے راوی اور چناب کے 11 نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے .

دریائے راوی اور چناب میں میں پانی کے تیز بہائو کی توقع ہے،ندی نالوں میں پانی کے بہا ئوکی وجہ سے گوجرانوالہ ڈویژن کے متاثر ہونے کا امکان ہے ،ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے گجرات،منڈی بہائوالدین،حافظ اباد،سیالکوٹ،نارووال اور شیخوپورہ کے اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے . ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں . ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات مکمل رکھیں . پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کا عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہیں . دوسری جانب خیبرپختونخوا میں حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ، پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے ایمرجنسی نافذ کردی . ترجمان ہلال احمرخیبرپختونخواکے مطابق بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی، پاکستان ہلال احمر ایمرجنسی صورتحال میں انتظامیہ کے ساتھ ملکرلوگوں کی مدد کے لیے تیار ہے، سیکرٹری پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے تمام ضلعئ دفاتر کو فعال رہنے اور تیاریاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا .

. .

متعلقہ خبریں