دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری

لاہور، پشاور(قدرت روزنامہ) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری کر دیا ۔ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے راوی اور چناب کے 11 نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

دریائے راوی اور چناب میں میں پانی کے تیز بہائو کی توقع ہے،ندی نالوں میں پانی کے بہا ئوکی وجہ سے گوجرانوالہ ڈویژن کے متاثر ہونے کا امکان ہے ،ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے گجرات،منڈی بہائوالدین،حافظ اباد،سیالکوٹ،نارووال اور شیخوپورہ کے اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات مکمل رکھیں۔پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کا عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ، پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے ایمرجنسی نافذ کردی ۔ترجمان ہلال احمرخیبرپختونخواکے مطابق بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی، پاکستان ہلال احمر ایمرجنسی صورتحال میں انتظامیہ کے ساتھ ملکرلوگوں کی مدد کے لیے تیار ہے، سیکرٹری پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے تمام ضلعئ دفاتر کو فعال رہنے اور تیاریاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

شادی نہ ہوئی ہو تو آنٹیاں یہی سوال کرکے جینے نہیں دیتیں: علی رحمان

کراچی (قدرت روزنامہ )اداکار علی رحمان خان نے معاشرے میں غیر شادی شدہ افراد پر…

4 mins ago

پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ،وزیراعلیٰ اور گورنر میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

لاہور(قدرت روزنامہ )پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر گورنر…

11 mins ago

سیف علی خان کا عالیشان پٹودی پیلس انکے دادا نے کس خاتون کیلئے بنوایا؟ سوہا علی کا انکشاف

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان اہلیہ کرینہ…

18 mins ago

راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلیے پی ٹی آئی کی ڈپٹی کمشنر کو درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے 28 ستمبر ہفتہ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سیاسی…

23 mins ago

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے…

32 mins ago

گھوٹکی: ناروواہ کینال کے ٹوٹے پل سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں جاگرے

گھوٹکی(قدرت روزنامہ )ناروواہ کینال پر پل کے ٹوٹے حصے سے ایک ہی دن میں 3…

33 mins ago