طلال چوہدری نے عمران خان کو ”بے شرم خان”قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کو ”بے شرم خان”قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہاکہ مریم نواز شریف کو قوم کا سلام ہے جس نے عمران خان کی جھوٹ کی سیاست دفن کر دی اور

اس کی تاریخی کرپشن بے نقاب کر دی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور کرپشن کی پیرنی منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، غصہ تو بنتا ہے ،فرح گوگی، ہیرے جواہرات اور قیراط سب بے نقاب ہوگئے، غصہ کرنا تو بنتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کی شہزادیاں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی ہیں، عمران اور بشری کی کرپشن کی کہانی فرح گوگی کی زبانی سامنے آنے پر غصہ کرنا تو بنتا ہے ۔ طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان اور بیگم بشری کرپشن کے راجہ اور رانی ہیں ،عمران خان گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ،اپنی بیٹی کو نام نہ دے سکنے والے سے قوم کی بیٹیوں کے احترام کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ پانچ بچوں کی ماں بھگا لانے والا لفنگا بڈھا بدزبانی نہ کرے تو اور کیا کرے ،اصل امریکی سازش یہ تھی کہ امریکی عدالت نے عمران خان کو ڈی این اے کرانے کا حکم دیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ چار سال بنی گالہ کرپشن کا پیر خانہ بنا رہا، کرپشن کی پیرنی کے بے نقاب ہونے سے عمران نیازی کی حقیقت سامنے آگئی ہے، دونوں کی تکلیف ہم سمجھ سکتے ہیں ،عمران نیازی اور پیرنی دونوں بہروپئے اور عالمی بنارسی ٹھگ نکلے ،قوم نے کرپشن کا دوگانہ دیکھ لیا۔

Recent Posts

شادی نہ ہوئی ہو تو آنٹیاں یہی سوال کرکے جینے نہیں دیتیں: علی رحمان

کراچی (قدرت روزنامہ )اداکار علی رحمان خان نے معاشرے میں غیر شادی شدہ افراد پر…

5 mins ago

پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ،وزیراعلیٰ اور گورنر میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

لاہور(قدرت روزنامہ )پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر گورنر…

12 mins ago

سیف علی خان کا عالیشان پٹودی پیلس انکے دادا نے کس خاتون کیلئے بنوایا؟ سوہا علی کا انکشاف

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان اہلیہ کرینہ…

19 mins ago

راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلیے پی ٹی آئی کی ڈپٹی کمشنر کو درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے 28 ستمبر ہفتہ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سیاسی…

23 mins ago

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے…

33 mins ago

گھوٹکی: ناروواہ کینال کے ٹوٹے پل سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں جاگرے

گھوٹکی(قدرت روزنامہ )ناروواہ کینال پر پل کے ٹوٹے حصے سے ایک ہی دن میں 3…

33 mins ago