خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کے درمیان معاملات طے پا گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم بحالی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے پا گئے . میڈیا رپورٹس کے مطابق خالد مقبول صدییق نے فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کر دئیے ہیں جب کہ تنظیمی عہدے داروں اور آزاد بلدیاتی امیدواروں کو ایڈجسمنٹ کا فارمولا بھی طے پا گیا ہے .

رپورٹس کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جب کہ عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے .
عید کے بعد پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس بلانے جانے کا امکان ہے جس میں فاروق ستار اپنی ایم کیو ایم میں واپسی کا اعلان کر سکتے ہیں . فاروق ستار کی جانب سے این اے 245 سے دستبرداری اور بلدیاتی امیدواروں کے حوالے سے اعلان متوقع ہے .

یہاں واضح رہے کہ بق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر 27 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کو وقت ختم ہوگیا جس کے بعد انتخابی میدان میں 19 امیدواروں مدمقابل رہ گئے ہیں .

این اے 245 پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے معید انور امیدوار ہوںگے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی ہیں، ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار آزاد حیثیت میں اس حلقے سے الیکشن لڑیں گے، پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے حفیظ الدین جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے دانش خان امیدوار ہیں . مذکورہ حلقے سے مہاجر قومی موومنٹ بھی میدان میں ہے اور اس کی جانب سے شاہد فراز الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، تحریک لبیک پاکستان کے احمد رضا اور جمعیت علمائے اسلام ف کے امین اللہ بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں