آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں مہنگائی کی شرح تینتیس اعشاریہ چھیاسٹھ فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ

ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید ایک اعشاریہ 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے تحت ملک میں آٹا، گھی، دالیں، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے، گرم مصالحہ جات، پیٹرول اور ایل پی جی سمیت 30 بنیادی ضرورت کی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پانچ اشیا سستی ہوئی ہیں جبکہ 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔ جو اشیا سستی ہوئی ہیں ان میں ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلا شامل ہیں۔جاری کردہ رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں پیٹرول چھ اعشاریہ چھتیس اور ڈیزل پانچ اعشاریہ صفر چھ فیصد مہنگا ہوا ہے جب کہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی دو عشاریہ تینتیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گھی،آلو،دالوں،چاول،چینی،دودھ اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے ٹماٹر،پیاز،دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔

Recent Posts

پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، تحریک انصاف جلسے نہیں تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے: رانا ثناء اللہ پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ…

7 mins ago

بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کے باعث کیا شکیب الحسن اپنے ملک میں سیریز کھیل پائیں گے؟ بڑی خبر

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی…

12 mins ago

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں 3 شہریوں کو حبسِ بےجا میں رکھنے کا الزام ثابت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ سنگجانی اسلام آباد میں 3 شہریوں کو حبس بے جا میں…

12 mins ago

مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون بھی کھل کر بول پڑے

کراچی ( قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ…

20 mins ago

کراچی؛ نعمان سینٹر صدر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر میں واقع نعمان سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا…

28 mins ago

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پر اعتراض مسترد، پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس…

45 mins ago